Advertisements

وزیراعلی پنجاب کاعوامی خدمت مشن تحصیلدار شاہد حسین سپرا نے مثال رقم کر دی

Tehsildar Shahid Hussein Sipra
Advertisements

چھٹی کے دن بھی عوامی خدمت کے لیے دفتری عملے کو پابند کر کے سینکڑوں افراد کے کام مکمل کرائے سائلان کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کو خراج تحسین

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب کی عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے سب رجسٹرار تحصیلدار احمد پور شرقیہ شاہد حسین سپرا نے مثال رقم کر دی ۔چھٹی کے دن بھی عوامی خدمت کے لیے دفتری عملے کو پابند کر کے سینکڑوں افراد کے کام مکمل کرائے ۔

Advertisements

تفصیل کے مطابق احمد پور شرقیہ کی تحصیلدار شاہد حسین سپرا محکمانہ تربیت کے سلسلے میں لاہور ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں اور پورے ہفتے کی وجہ سے عوام کو رجسٹری کے بیانات انتقالات اور دیگر نقول کی حصول کے لیے سخت پریشانی کا سامنا تھا جنہوں نے تحصیلدار سے استدعا کی کہ وہ چھٹی کے دن آکر بھی عوامی خدمت کا مشن مکمل کریں جس پر تحصیلدار نے روزے کی حالت میں عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے چھٹی کے دن بھی سینکڑوں افراد کے پینڈنگ کا مکمل کرائے جس پر ڈیڈ رائٹر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے تحصیلدار احمد پور شرقیہ اور اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کا شکریہ ادا کیا ہے

شاہد حسین سپرا نے اپنے دفتر میں بتایا کہ باوجہ سرکاری دیگر مصروفیات و حکومتی تربیتی پروگرام کے تحت علاقے کے لوگوں کو اور سائلین کے مسائل کو زیادہ وقت نہ دے سکےجس کی وجہ سے آج چھٹی کے دن بھی اپنے دفتر کو خدمت کے لیے اوپن کیا – سائلان نے تحصیلدار سب رجسٹرار شاہد حسین سپرا کی اس عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کمشنر بہاولپور ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ جنہوں نے ایک تمام دوست افیسر کو احمد پور شرقیہ تعینات کیا