Contact Us

ٹیم پاکستان چیمپئنز ورلڈ چیمپئز لیگ میں شرکت کو تیار

Team Pakistan Champions ready for WCL

کھیل میں لیجنڈز شامل ،ہر میچ مہارت اور حکمت عملی کا نمونہ ہوگا ،شاہد آفریدی


دبئی :شاہد آفریدی اور یونس خان کی قیادت میں ٹیم پاکستان چیمپئنز ، لیگ میں اپنی جگہ بنانے کوتیار ہے۔ ٹیم پاکستان چیمپیئنز، انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور بھارت کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔ شاہد آفریدی نے ٹیم کی تیاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل میں لیجنڈز شامل ہیں جس کی وجہ سے ہر میچ مہارت اور حکمت عملی کا نمونہ ہوگا اور شائقین کرکٹ کو ایک بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا اور ٹیم لیگ میں اپنی منفرد شناخت بنائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان یونس خان نے لیگ اور ٹیم کے امکانات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف کرکٹ کے بارے میں نہیں ہے یہ ایک جذبہ اور میراث ہے۔ ہم یہاں مقابلہ کررہے ہیں اور دنیا بھر کے شائقین کے جوش وخروش کربڑھارہے ہیں۔ ٹیم پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان ایک وسیع النظر کاروباری شخصیت ہیں جنہیں دنیائے کرکٹ میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مہمان نوازی اور مارکیٹنگ کا پس منظر رکھنے کی بدوالت وہ آسٹریلیا میں کھیلوں کے مختلف منصوبوں اور کثیر الثقافتی کمیونٹی ایونٹس کا حصہ رہے ہیں۔ کامل خان دبئی میں ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی کے سی ای او بھی ہیں۔ انہوں نے لیگ کی اہمیت اور اس میں ٹیم کے کردار سے متعلق کہا کہ ڈبلیو سی ایل صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں ہے یہ کرکٹ کی سب سے بڑی صلاحیتوں کا جشن ہے۔ ہمیں اس باوقار پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ ٹیم کے لئے جو جرسی ڈیزائن کی گئی ہے وہ ان کے رنگ اور نشان پاکستانی کرکٹ کا ورثہ اور صلاحیت اجاگر کرتی ہے

مزید پڑھیں