شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے مقدمات کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کو تبدیل کردیا گیا فواد چوہدری
اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے نئی حکومت کے اقدامات اور فیصلوں پر سخت ردعمل دیا۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے نہ صرف اپنے خلاف قائم مقدمے کی تفتیش کرنے والی ٹیم کو تبدیل کیا بلکہ اپنے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم کے ارکان کو بھی بدل دیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت نے پہلے ہی دن نیب ریکارڈ میں ہیر پھیر کی کوشش کی، عدالتوں کو ایسے معاملات پر نظر رکھنا ہوگی اور دیکھنا ہوگا کہ لوگ کس طرح بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے ناظم جوکھیو کیس سے متعلق کہا کہ اس میں پرانے پاکستان کی جھلک نظر آئی ہے
انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعظم کی جانب سو صحافیوں کے لیے ہونے والے افطار ڈنر پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ہاؤس میں صحافیوں کے لیے کھابے کھل گئے ہیں جب کہ عمران خان حکومت کو پروگرام کوئی بھوکا نہ سوئے کو بند کردیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں بزرگ شہری پر تشدد اور لاہور میں میجر پر تشدد کے واقعات کی مذمت کی۔ علاوہ ازیں مہنگائی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی حکومت نے آتے ہی چینی کی قیمت میں 9 روپے، گھی کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے اضافہ کردیا