رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ پر سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب سےفرخ جاوید کی سربراہی میں ٹیم کا اچانک دورہ

چنی گوٹھ (نامہ نگار)رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ پر ایوننگ شفٹ کو مانیٹر کرنے کے لیے سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب سےفرخ جاوید کی سربراہی میں ٹیم کا اچانک دورہ۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے کچھ روز قبل پنجاب بھر کے دیہی مراکز صحت پر مریضوں کو دوپہر سے رات چیک اپ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے تھے جس کی روشنی میں دیہی مراکز صحت پر ایوننگ شفٹ کی مانیٹرنگ کے لیے سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب سے بہاولپور ڈسٹرکٹ کے دیہی مراکز صحت کو چیک کرنے کے لیے فرخ جاوید کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ کا اچانک دورہ کیا ۔
رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ پر ڈاکٹر صدام حسین کی سربراہی میں سٹاف ایوننگ شفٹ میں مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل پایہ گیا ہےاس موقع انسپکشن ٹیم کے سربراہ مسٹر فرخ جاوید کا سٹاف کو لیکچر دیتے ہوئے کہنا ہے کہ دیہی مراکز صحت کے اوقات کا دورانیہ بڑھانے کا مقصد ایمرجنسی میں لوگوں کو دور دراز کے ہسپتالوں تک جانے سے چھٹکارہ دلانا ہے۔ انکا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب تمام دیہی مراکز صحت پر ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی کا پلان بنا چکا ہے اب ہر وقت مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی اس موقع پر فوکل پرسن رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ محمد عمران باجوہ نے انسپکشن ٹیم کو رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ کے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جن کے فوری حل کی یقین دھانی کرائی گئی ہے۔