Advertisements

تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار نذر حسین اسلم اور جنرل سیکرٹری شپ کے امیدوار سید یاسر بُخاری کا تحصیل بار کے اراکین کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ

Tehsil Bar Association Nazar Hussain Aslam group Photo
احمد پور شرقیہ : تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وکلاء رہنماؤں سردار ملک جہانزیب وارن ،سردار ملک جہانگیر وارن,ملک مجیب الرحمن مڑل، حافظ ملک مظفر کریم، اور ملک الطاف گھلو کا تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار سردار نذر حسین اسلم اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار سید یاسر بُخاری کے ہمراہ گروپ فوٹو
Advertisements

سردار ملک جہانزیب وارن ،سردار ملک جہانگیر وارن،مہر مشتاق احمد، حافظ ملک مظفر کریم،۔ ملک مجیب الرحمن مڑل اور ملک الطاف گھلو سمیت دیگر گروپ لیڈرز کی جانب سے سردار نذر حسین اسلم پینل کی حمایت کے اعلانات

چودہ مرتبہ صدر بار منتخب ہونے والے سردار نذر حسین اسلم کی ایک بار پھر تحصیل بار ایسوسی ایشن کو  اشد ضرورت ہے تاکہ سینئر اور جونیئر وکلاء کے انفرادی اور اجتماعی مسائل حل ہو سکیں ،وکلاء رہنماؤں کا اظہار خیال،نذر حسین اسلم اور سید یاسر بُخاری کا اظہار تشکر

Advertisements

احمد پور شرقیہ ( سٹاف رپورٹر) تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے صدارتی امیدوار سردار نذر حسین اسلم  اور جنرل سیکرٹری شپ کے امیدوار سید یاسر بخاری کی جانب سے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے اراکین کے اعزاز میں نئے جوڈیشل کمپلیکس میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی -سابق ایم پی اے سردار ملک جہانزیب وارن،سردار ملک جہانگیروارن،  مہر مشتاق احمد خان، حافظ ملک مظفر کریم ،ملک مجیب الرحمن مڑل اور ملک الطاف گھلو نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار  نذرحسین اسلم پینل کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے بھرپور تعاون سے انشاءاللہ ان کی انتخابی کامیابی کو یقینی بنائیں گے

تحصیل بار ایسوسی ایشن کے مختلف وکلاء گروپوں کے قائدین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ سردار نذر حسین اسلم ماضی میں 14 مرتبہ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر بننے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اب بھی  بار کو ان کی اشد ضرورت ہے کیونکہ انہوں نے اپنے ہمیشہ اپنے دور نمائندگی میں تحصیل بار ایسوسی ایشن  کے سینیئر اور جونیئر وکلاء کی بلا تخصیص نمائندگی کا فریضہ احسن طریق سے انجام دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر اس دفعہ سردار نذرحسین اسلم کا انتخاب عمل میں لایا گیا تو وہ نہ صرف  سینیئر وکلا کی بدستور خدمت کریں گے بلکہ جونیئر وکلاء کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے،  انشاء اللہ میرٹ کی بنیاد پر لوکل کمیشن میں جونیئر وکلاء  کی تقرریاں کرائی جائیں گی ان کا کہنا تھا کہ با ر پولیس سٹیٹ بن چکی ہے اس لیے ایسے صدر کا انتخاب ضروری ہے جو تجربے کا حامل ہو تاکہ چیک و بیلنس قائم کیا جا سکے نیز با ر اور بینچ کے مابین خوش گوار تعلقات استوار ہو سکیں-صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے لیے دونوں اُمیدواروں سردار نذر حسین اسلم اور سید یاسر بُخاری نے وکلاء کی جانب سے بھرپور تعاون کے اعلانات پر ان سے اظہار تشکر کیا