Contact Us

خواجہ فرخ سعید عظیم صحافتی اقدار اور روایات کے علمبردار تھے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب کا تعزیتی ریفرنس میں خطاب

Taziti reference to Khawja Frukh saeed

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہرمحبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ خواجہ فرخ سعید عظیم صحافتی اقدار اور روایات کے علمبردار تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی صحافی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار آج شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پریس کلب لاہور، پریس کلب بہاول پور، پاکستان فیڈرل آف جرنلسٹس اور بہاول پور یونین آف جرنلسٹ کے اشتراک سے تعزیتی ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب لاہور اعظم چوہدری نے کہا کہ خواجہ فرخ سعید صحافتی دنیا میں عظیم استاد کا درجہ رکھتے تھے اور صحافتی کمیونٹی ہمیشہ ان کے دیئے ہوئے اصولوں پر چلتی رہے گی۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے جس طرح صحافتی کمیونٹی کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے اور پیشہ ورانہ تربیت کا اہتمام کیا ایک خوش آئند اقدام ہے۔ رحمن بھٹہ صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹ دستور نے کہا کہ خواجہ فرخ سعید نے اپنی زندگی شعبہ صحافت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ صدر پریس کلب بہاول پور اکمل چوہان نے کہا کہ خواجہ فرخ سعید بہاول پور کے صحافیوں سے دلی وابستگی رکھتے تھے اور اس حوالے سے بار بار بہاول پور تشریف لاتے تھے۔ اس موقع پر  ڈائریکٹر تعلقات عامہ پنجاب بہاول پور ڈاکٹر ناصر حمید، صدر پریس کلب بہاول پور نصیر احمد ناصر، ریاض بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا، ڈاکٹر جام سجاد حسین، سینئر صحافی سعید احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شہزاد احمد خالد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Taziti reference to Khawja Frukh saeed

مزید پڑھیں