وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون طارق مجید چوہدری کا بہاولپور پہنچنے پر والہانہ استقبال
سمہ سٹہ(ملک طارق )وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون طارق مجید چوہدری کا بہاولپور پہنچنے پر والہانہ استقبال ۔ستلج پل سے قافلے کی صورت میں شہر لایا گیا۔۔شہر کی تعمیر و ترقی اور حقیقی کارکنوں کو ان کا جائز مقام دلانے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔طارق مجیدچوہدری تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بہاولپور کی ہر دل عزیز شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری طارق محمود چوہدری کو سیاسی معاون مقرر کردیا۔یہ خبر اہلیان بہاولپور اور سیاسی کارکنوں کے لیے انتہائی مسرت کا پیغام لائی۔مسلم لیگی کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے چوہدری طارق مجید کا بہاولپور پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا ستلج برج سے ایک قافلے کی صورت میں انہیں شہر لایا گیا۔جنرل بس اسٹینڈ پر بھی ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔فرید گیٹ پر بھی تاجران نے چودھری طارق مجید کا بھرپور استقبال کیا۔اس موقع پر چوہدری طارق مجید کا کہنا تھا کہ ایک ورکر سے پہلی مرتبہ انہیں جو ندگی کا موقع ملا ہے وہ اسے شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ سیاسی کارکنوں کو ان کا جائز مقام دلوانے کے کوشش کریں گے۔جبکہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی عوام دوست پالیسیوں کو مزید آگے بڑھانے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے۔