طارق اسماعیل ان دنوں ڈائریکٹر جنرل محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ہیڈ افس لاہور میں ڈائریکٹر کوارڈینیشن کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے
طارق اسماعیل ماضی میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ بہاول نگر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں ادھر ڈائریکٹر انفارمیشن بہاولپور بہاولپور ناصر حمید نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا
بہاولپور (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے 19ویں گریڈ کے آفیسر طارق اسماعیل کو ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن تعیینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا- ان دنوں ڈائریکٹر کوارڈینیشن کے طور پر ڈی جی پی آر آفس لاہور میں فرائض انجام دے رہے تھے -وہ سوموار کو لاہور سے بہاولپور پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے- خیال رہے کہ طارق اسماعیل ماضی میں بہاول نگر میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بہاول نگر کے طور پر بھی انجام دے چکے ہیں- ادھر ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن ناصر حمید نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا اور وہ بھی سوموار کو لاہور میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے