Advertisements

چوہدری طارق بشیر چیمہ کی احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کے مطالبے کی حمایت کا اعلان

بہاولپور : ضلع بناؤ کمیٹی احمد پور شرقیہ کے چیئرمین ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کر رہے ہیں
Advertisements

ضلع بناؤ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فیاض محمود اعوان کی رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ سے ملاقات
احمد پور شرقیہ کی عوام کے جائز مطالبے کو متعلقہ حکام تک بھرپور انداز میں پہنچایا جائے گا  رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ 


بہاولپور :  احمد پور شرقیہ کو ضلع بنانے کے مطالبے پر چوہدری طارق بشیر چیمہ کی حمایت احمد پور ضلع بناؤ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر فیاض محمود اعوان نے سابق وفاقی وزیر و موجودہ رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلوانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ احمد پور شرقیہ آبادی، رقبے، انتظامی ضروریات اور عوامی سہولتوں کے پیش نظر ضلع بننے کا مکمل حق رکھتا ہے۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو سرکاری خدمات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں اور علاقے کی ترقی کا عمل مزید تیز ہو۔ ڈاکٹر فیاض محمود اعوان نے چوہدری طارق بشیر چیمہ کو احمد پور ضلع بناؤ ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری عوامی مہم اور مختلف طبقات کی حمایت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جائے۔

چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ احمد پور شرقیہ کی عوام کے جائز مطالبے کو متعلقہ حکام تک بھرپور انداز میں پہنچایا جائے گا اور وہ اس مسئلے کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع کا قیام عوامی مفاد میں ہے اور احمد پور شرقیہ اس حوالے سے تمام ضروری تقاضے پورے کرتا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلوانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کی دیرینہ خواہش جلد از جلد پوری ہو سکے۔