طارق بشیر چیمہ کی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بہاولپور واپسی نواب صلاح الدین اور پرنس بہاول عباسی سے تعزیت
رکن قومی اسمبلی نے ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی , درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی
ڈیرہ نواب صاحب (,سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ ایم این اے گزشتہ شب عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس بہاولپور پہنچے جہاں سے وہ آج بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ صادق گڑھ پیلس آئے جہاں صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود سابق گورنر پنجاب پہلے سے تعزیت کے لئے موجود تھے – طارق بشیر چیمہ نے امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ان کی والدہ ماجدہ اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی عباس خان عباسی سے ان کی دادی اماں کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کرتے ہوئے ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی

