طارق بشیر چیمہ نے اپنے گزشتہ پانچ سالہ دوراقتدار میں 21 سو سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دلائیں اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے حسن عسکری شیخ

Tariq Bashir Cheema provded jobs to 2100 youth in his five years rule,says Hassan Askari Sheikh

چنی گوٹھ اور اس کی نواحی یونین کونسلوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ترقی کےثمرات سے محروم رکھا گیا آٹھ فروری کے انتخابی معرکہ میں کامیابی کے بعد علاقے میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا امیدوار صوبائی اسمبلی کی گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے اپنے حلقہ انتخاب میں اپنے دور اقتدار کے گزشتہ پانچ برسوں میں میں 21 سو سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دلائیں اور اپنے حلقہ انتخاب یزمان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرایا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی- ان خیالات کا اظہار  انہوں نے چنی گوٹھ میں اپنی اقامت گاہ پر یونین کونسل راجڑ ہو کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے ہمیشہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے نمائندگی کا  صحیح حق ادا کیا ہے جبکہ اس کے برعکس ہمارے علاقہ چنی گوٹھ اور نواحی یونین کونسلوں کو  سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ترقی کے ثمرات  سے محروم رکھا گیا

حسن عسکری شیخ نے کہا کہ انہوں نے طارق بشیر چیمہ کے ماضی کے ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھ کر ان کے گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے امیدوار صوبائی اسمبلی نے  مزید کہا کہ انشاءاللہ آٹھ فروری کے انتخابی معرکہ میں این اے 165 کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر طارق بشیر چیمہ،ولیداد چیمہ اور میں کامیاب ہوں گے جس کے بعد چنی گوٹھ اور اس کی نواحی یونین کونسلوں میں ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کیا جائے گا

مزید پڑھیں