طارق بشیر چیمہ نے اپنے گزشتہ پانچ سالہ دوراقتدار میں 21 سو سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دلائیں اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے حسن عسکری شیخ
چنی گوٹھ اور اس کی نواحی یونین کونسلوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ترقی کےثمرات سے محروم رکھا گیا آٹھ فروری کے انتخابی معرکہ میں کامیابی کے بعد علاقے میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا امیدوار صوبائی اسمبلی کی گفتگو
چنی گوٹھ (نامہ نگار) امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ طارق بشیر چیمہ نے اپنے حلقہ انتخاب میں اپنے دور اقتدار کے گزشتہ پانچ برسوں میں میں 21 سو سے زائد بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دلائیں اور اپنے حلقہ انتخاب یزمان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرایا جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی- ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنی گوٹھ میں اپنی اقامت گاہ پر یونین کونسل راجڑ ہو کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ نے ہمیشہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کے نمائندگی کا صحیح حق ادا کیا ہے جبکہ اس کے برعکس ہمارے علاقہ چنی گوٹھ اور نواحی یونین کونسلوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ترقی کے ثمرات سے محروم رکھا گیا
حسن عسکری شیخ نے کہا کہ انہوں نے طارق بشیر چیمہ کے ماضی کے ٹریک ریکارڈ کو سامنے رکھ کر ان کے گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے امیدوار صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ انشاءاللہ آٹھ فروری کے انتخابی معرکہ میں این اے 165 کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر طارق بشیر چیمہ،ولیداد چیمہ اور میں کامیاب ہوں گے جس کے بعد چنی گوٹھ اور اس کی نواحی یونین کونسلوں میں ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کیا جائے گا