طارق بشیر چیمہ کی عدنان فرید اور برہان فرید سے چچا قاضی عصمت اللہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی
احمدپور شرقیہ : چوہدری طارق بشیر چیمہ ایم این اے قاضی عدنان فرید اور قاضی برہان فرید کے چچا قاضی عصمت اللہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements
رکن قومی اسمبلی نے قاضی عدنان فرید کی اقامت گاہ پہنچ کر سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ،ملک عثمان رشید اور مہر شوکت یار ایڈووکیٹ بھی موجود تھے
احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ ایم این اے نے مسلم لیگ ن کے ضلعی سینیئر نائب صدر اور سابق رکن صوبائی اسمبلی قاضی عدنان فرید کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے چچا قاضی عصمت اللہ کے انتقال پر ان سے اور ان کے چھوٹے بھائی سے تعزیت کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کے لیے دعا کی،- سابق چیئرمین بلدیہ ملک عثمان رشید بوبک اور سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن مہر شوکت بھی اس موقع پر موجود تھے
Advertisements

