Advertisements

طارق بشیر چیمہ نے حسن عسکری شیخ کو پی پی 248 کے صوبائی حلقے سےاپنے پینل میں امیدوار نامزد کر دیا

بہاولپور :مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری طارق بشیر چیمہ کی اقامت گاہ پر اجلاس کا منظر جس میں حسن عسکری شیخ کو پی پی 248 کے لیے طارق بشیر چیمہ نے اپنے پینل کا امیدوار نامزد کیا
Advertisements

پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر نے اپنی اقامت گاہ پر منقدہ اجلاس میں پی پی 248 کی یونین کونسلوں کےسابق چیئرمینوں اور عمائدین سے مشاورت کے بعد حسن عسکری شیخ کی نامزدگی کا اعلان کیا

صوبائی حلقہ پی پی 248 میں دو مرکزی الیکشن دفاتر چنی گوٹھ اورشاہی والہ میں قائم کریں گے جبکہ ہر یونین کونسل میں بھی الیکشن دفاتر کھولے جائیں گے، اپنے پینل میں امیدوار نامزد کرنے پر چوہری طارق بشیر چیمہ کا مشکور ہوں حسن عسکری شیخ کی نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلیفونک گفتگو

Advertisements


بہاولپور( نامہ نگار ) مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ( قائد اعظم) و سابق وفاقی وزیر چودھری  طارق بشیر چیمہ نے حلقہ پی پی 248 چنی گوٹھ ، کلاب شاہی والا اور چولستان کے لیے  اپنے پینل میں حسن عسکری شیخ کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا – اس امر کا فیصلہ انہوں نے گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن بہاولپور میں اپنی اقامت گاہ پر ایک اجلاس میں کیا جس میں پی پی 248 کے صوبائی حلقے کی مختلف یونین کونسلوں کے سابق چیرمین صاحبان اور عمائدین شریک تھے -چوہری طارق بشیر چیمہ نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد حسن عسکری شیخ کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کیا – انہوں نے  حسن عسکری شیخ کوہدایت کی کہ وہ پی پی 248 میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں -دریں اثناء حسن عسکری شیخ نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دو مین الیکشن دفاتر چنی گوٹھ اور شاہی والا میں قائم کریں گے جبکہ صوبائی حلقہ کی ہر یونین کونسل میں بھی الیکشن دفاتر کھولے جائیں گے – انہوں نے چودھری طارق بشیر چیمہ سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے اُنہیں اپنا امیدوار نامزد کیا