میرے انتخابی حلقے میں 60 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے ہو گئے حسن عسکری شیخ
ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح سابق وفاقی وزیر و ایم این اے حلقہ این اے 165 چوہدری طارق بشیر چیمہ کریں گے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز
چنی گوٹھ (عبداللہ شاہد سے) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹریز پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ میرے انتخابی حلقے میں 60 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے ہو گئے ہیں۔ جس سے تقریباً 22 کلومیٹر میٹل روڈز تعمیر کی جائیں گی جو کہ پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ تعمیر کرے گا جبکہ کہ ضلع کونسل بہاولپور سے جاری کردہ 10 کروڑ روپے کی گرانٹ سے ٹف ٹائل ، سولنگ ، نکاسی آب کے لئے نالیاں ، نہروں کے اوپر پلوں کی تعمیر کے ساتھ دیگر منصوبہ جات شامل ہیں ان کے ٹھیکے سات نومبر کو ہو جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، سابق کونسلر مہر محمد رفیق ، مقامی بزنس مین راؤ رضوان علی، رانا ساجد غفار ، ملک اللّٰہ بخش بوہڑ اور مولوی قاسم وٹو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ آئندہ ہفتے ہائی وے کے ٹھیکیداروں کو ورک آرڈر جاری ہو جائیں گے ، انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ افتتاح سابق وفاقی وزیر و ایم این اے حلقہ این اے 165 چوہدری طارق بشیر چیمہ کریں گے جس کے لئے باقاعدہ آئندہ چند روز میں پروقار افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی اور وہ باقاعدہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے ، ایم پی اے نے کہا کہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور حلقہ کی عوام کو پچھلے ادوار کی طرح مایوس نہیں کریں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی 248 میں شامل ہونے والی چار یونین کونسلوں کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور میرا عزم تھا جو کہ اب پورا ہونے جا رہا ہے ۔