طارق بشیر چیمہ، حسن عسکری شیخ، ولی داد چیمہ اور مہر محمد صدیق کی مختلف مقامات پر تعزیتی و سماجی تقریبات میں شرکت
سابق چیئرمین یونین کونسل مہند ملک راشد محمود نائچ، ، شریف خان لبانہ، صدر انجمن تحریک آرائیاں چنی گوٹھ محمد احسان چوہدری اور دیگر معززین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حسن عسکری شیخ، سیاسی رہنما چوہدری ولی داد چیمہ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے یونین کونسل چنی گوٹھ، کلاب اور راجڑہو کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر تعزیتی و سماجی تقریبات میں شرکت کی۔
دورے کے دوران انہوں نے موضع جہان پور کی بستی نبی پور میں محمد اویس کمبوہ کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں موضع اتیرا میں سماجی رہنما رانا منیر احمد کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔ اس کے بعد وفد نے موضع سوجھلا ٹانوری میں رئیس بشیر احمد کے بیٹوں کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔بعد ازاں رہنماؤں نے اڈہ محمود ماتم میں حاجی محمد افضل ماتم، سابق کونسلر ملک اعجاز ماتم اور سبحان ماتم کی جانب سے دی گئی چائے کی دعوت میں شرکت کی۔ چنی گوٹھ میں انہوں نے مرحوم چوہدری اعظم علی پٹواری کے انتقال پر ان کے صاحبزادے میلاد اعظم سے اظہارِ تعزیت کیا جبکہ سابق کونسلر و نمبردار چوہدری اکرام الحق کی جانب سے دی گئی چائے کی دعوت میں بھی شریک ہوئے۔رہنماؤں نے سابق کونسلر رانا عبدالرحیم کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور راجپوت برادری کی جانب سے دی گئی چائے کی دعوت میں شرکت کی۔ اسی طرح مرکزی امیر تبلیغی جماعت چنی گوٹھ مرحوم حفیظ اللہ پنوار کے انتقال پر ان کے بھائی ماسٹر حمید اللہ پنوار اور بھتیجے شہزاد منور پنوار سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
بعد ازاں انہوں نے مقامی بزنس مین ملک محمد انور عادل کے بڑے بھائی ملک محمد اکبر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل مہند ملک راشد محمود نائچ، سیاسی رہنما ملک ایوب نائچ، سابق کونسلر جام سعید لاڑ، ملک غلام قادر گھلو، شریف خان لبانہ، صدر انجمن تحریک آرائیاں چنی گوٹھ محمد احسان چوہدری ،چوہدری عبدالغفار، راؤ رضوان علی، رانا محمد فاروق، ڈاکٹر احمد علی، قاضی محمد عارف، قاضی محمد عاشق، چوہدری عمر سعید، رئیس ارشاد احمد، رانا ساجد غفار، مہر محمد ساجد، مہر عابد حسین اور دیگر معززین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

