طارق بشیر چیمہ، حسن عسکری شیخ اور مہر محمد صدیق کی جام سعید لاڑ کے گھر آمد، رہائی پر مبارکباد
سیاسی کارکنوں کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے اور نظر بند کرنے کے اقدامات قابل مذمت ہیں ایم این اے حلقہ این اے 165 چوہدری طارق بشیر چیمہ
چنی گوٹھ (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر و ایم این اے حلقہ این اے 165 چوہدری طارق بشیر چیمہ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین و ناظم یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق نے موضع حاصل لاڑ میں سابق کونسلر جام سعید احمد لاڑ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ضمنی الیکشن بہاولپور کے دوران نظر بندی کے بعد رہائی پر مبارکباد دی اس موقع پر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے ضمنی الیکشن کے دوران جام سعید احمد لاڑ اور دیگر ساتھیوں کی نظر بندی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے اور نظر بند کرنے کے اقدامات قابل مذمت ہیں۔
ملاقات کے دوران علاقائی و سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے سابق وائس چیئرمین یوسی مہند جام رفیق احمد لاڑ کے انتقال پر ان کے بیٹوں اور بھتیجے جام فیاض لاڑ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر جام محمد اسلم لاڑ، چوہدری محمد خالد گجر سابق وائس چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ، سردار ملک محمد ایوب نائچ، سابق کونسلر ملک غلام قادر گھلو، سابق کونسلر سردار شریف خان لبانہ، سابق کونسلر رئیس مقصود احمد، سابق کونسلر چوہدری دل احمد سندھو، سابق کونسلر عطا اللہ بھٹی،چوہدری محمد منشاء گجر، جام جند وڈہ لاڑ، شہزاد منور پنوار، محمد افضل پنوار سمیت درجنوں افراد موجود تھے۔ بعد ازاں انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور اظہار اطمینان کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

