Advertisements

چوہدری محمود احمد ایکسین میپکو ممتاز علی کلوڑ اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضٰی نے لیاقت پور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایکسپریس فیڈر کا افتتاح کیا 

Tariq Bashir Cheema, Hassan Askari Sheikh and Mehr Muhammad Siddique visit Jam Saeed Ahmed Lar's home, congratulate him on release
Advertisements

 ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایم ایس ڈاکٹر غلام شبیر اور ڈاکٹر آصف مغل نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ہسپتال انتظامیہ اور اہل علاقہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا

جن پور(نامہ نگار ) لیاقت پور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے لیے ایکسپریس فیڈر کا افتتاح بلاتعطل بجلی کی فراہمی میں مدد ملے گی -افتتاح ایم پی اے چوہدری محمود احمد ایکسین میپکو لیاقت پور ممتاز علی کلوڑ اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور غلام مرتضٰی نے کیا تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور کے لیے نئے ایکسپریس فیڈر کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری محمود احمد تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر فیڈر کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور غلام مرتضیٰ ایکسین ممتاز علی کلوڑ ایس ڈی او سائیں داد ڈویژنل چیئرمین سیف اللہ خان ڈویژنل سیکرٹری نوید حیات اور لائن سپرنٹنڈنٹ عدیل اکرم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی

Advertisements

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایم ایس ڈاکٹر غلام شبیر اور ڈاکٹر آصف مغل نے معزز مہمانوں کا استقبال کیااس موقع پر ایم پی اے چوہدری محمود احمد نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال لیاقت پور کے لیے ایکسپریس فیڈر کی فراہمی سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں مدد ملے گی، جس سے ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری اور دیگر طبی سہولیات کی فعالیت بہتر بنانے میں معاونت حاصل ہوگی ہسپتال انتظامیہ اور اہل علاقہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے فیڈر سے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی

‬