Advertisements

اگر میں ایم این اے اور حسن عسکری شیخ ایم پی اے بن گئے تو آپ کو محسوس ہو گا کہ علاقے میں کتنی بہتری آئی ہے طارق بشیر چیمہ

Tariq Cheema & Hassan Askari Sheikh addresses public meetings in PP-248
Advertisements

امیدوار قومی اسمبلی این اے 165 کا عارف عزیز شیخ کے ہمراہ موضع علی محمد والا میں چوہدری پرویز رندھاوا ایڈوکیٹ ، موضع راجڑہو میں جام اعجاز گھوٹیہ کی میزبانی میں منعقدہ پاور شو سےخطاب


چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 165 طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ووٹ کی قدر و قیمت کا احترام ہونا چاہئے ، آپ ایسے امیدوار کو ووٹ کریں کہ بعد آپ کو شرمندگی نہ ہو کہ ہم نے غلط بندے کو ووٹ دے کر ضائع کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق ایم این اے عارف عزیز شیخ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ یونین کونسل کلاب کے موضع علی محمد والا میں سماجی و سیاسی رہنما چوہدری پرویز رندھاوا ایڈوکیٹ ، موضع راجڑہو میں جام اعجاز گھوٹیہ کی میزبانی میں منعقدہ پاور شو سےخطاب کرتے ہوئے کیا ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ملک میں معیشت کے حالات ٹھیک نہیں آپ لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں اور آج کل زرعی ادویات ، کھاد بیج کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، آپ کو موقع دیا گیا ہے کہ ان امیدواروں کا چناؤ کریں جو اسمبلیوں میں جا کر آپ کی نمائندگی کا بھرپور کردار ادا کریں ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اگر آپ بد گمانی کا شکار ہوتے ہیں تو آپ پانچ سال اور پیچھے چلے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے بہتر فیصلہ کریں ، انہوں نے کہا کہ آپ کے بیٹے اور بیٹیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے گھروں میں بیٹھی ہوئی ہیں مگر ان کے لئے روزگار کے مواقع فراہم نہیں کئے گئے بلکہ آپ کے حصے کی نوکریاں لاکھوں روپے کے عوض فروخت کر دی گئیں ، انہوں نے کہا کہ اگر میں ایم این اے اور حسن عسکری شیخ ایم پی اے بن گئے تو آپ کو خود محسوس ہو گا کہ علاقے میں کتنی بہتری آئی ہے تحصیل یزمان کی مثال آپ کے سامنے ہے وہاں کی عوام نے مجھے بھرپور ووٹوں سے نوازا اور میں نے بھی ان کی خدمت میں کوئی کمی نہیں چھوڑی، اس موقع پر چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ کو علاقائی ثقافت کو مدنظر رکھتے شال پہنائی اور ان کو مینار پاکستان کا سلوگن بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر چوہدری شکیل چٹھہ موضع نظام پور ، چوہدری فیصل چھٹہ ، ماسٹر منیر رندھاوا ، چوہدری طاہر سندھو ، رانا عبدالرحمن اتیرا ، چوہدری ارشد وریا دیگر نے حمایت کا اعلان کیا ،واپسی پر وہ موضع کلاب زمیندار غلام رسول گھنیا کے پاس گئے تو انہوں نے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، بعد ازاں چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ نے موضع راجڑہو میں زمیندار جام اعجاز گھوٹیہ کی میزبانی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کیا اور وہاں پر بھی سینکڑوں افراد نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ، جام اعجاز گھوٹیہ نے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کر رکھا تھا ، وہاں سے موضع راجڑہو میں سیاسی و سماجی رہنما ملک خورشید احمد بھٹی نے بھی ان کا بھرپور استقبال کیا اور ان کی حمایت کا اعلان بھی کیا ، اس کے بعد وہ موضع ماڑی والا میں سابق وائس چیئرمین یونین کونسل کلاب عبدالرشید پنوار ، محمد صادق پنوار اور محمد رازق پنوار اور دیگر پنوار برادری کی دعوت پر وہاں پہنچے تو انہوں نے بھی ان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ، اس موقع پر رئیس محمد ارشد پرہار ، رئیس طارق بشیر پرہار ،مہر بشیر احمد ، ملک پرویز اختر رڈ سابق وائس چیئرمین ، ملک عبد الحفیظ رڈ سابق کونسلر ،شیخ خضر حیات ، مہر ظفر محمود ، راؤ رضوان علی ، چوہدری عمر سعید ، چوہدری رحمت پنوں ، مہر محمد رفیق، رانا ساجد غفار ، چوہدری کاشف رندھاوا اور دیگر عمائدین علاقہ موجود تھے

Advertisements