طارق بشیر چیمہ اور ڈاکٹر محمد افضل کی سید صلاح الدین جیلانی مرحوم کی تعزیت کے لئے احمد پور شرقیہ آمد

اوچ شریف(کرائم رپورٹر) وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر محمد افضل کی مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر سید صلاح الدین جیلانی مرحوم کی تعزیت کے لئے ان کے گھر احمد پور شرقیہ آمد سید حسنین حیدر جیلانی سے والد کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار تعزیت تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر محمد افضل نے مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر سید صلاح الدین جیلانی مرحوم کی تعزیت کے لئے ان کے گھر احمدپورشرقیہ گئے اور وہاں پر ان کے بیٹے فوڈ انسپکٹر سید حسنین حیدر جیلانی و عزیزواقارب ریٹائرڈ میونسپل کمیٹی سیوریج انچارج سیدالطاف شاہ سے صلاح الدین جیلانی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا طارق بشیر چیمہ نے کہا کے صلاح الدین جیلانی میرے بھائیوں کی طرح تھا اور میری سیاست کی رفاقت میں میرے ہم قدم رہے اور میرے ہر دور دکھ کا ساتھی تھا ایسے لال صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں احمدپورشرقیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں اور میری ضلعی نظامت کے دور میں صلاح الدین جیلانی نے احمدپورشرقیہ کو ماڈل تحصیل بنوانے میں بہت اہم کردار ادا کیا میں جیلانی کو کبھی نہیں بھول سکتا اس دوران وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے معاون خصوصی ڈاکٹر محمد افضل نے کہا مرحوم صلاح الدین جیلانی مسلم لیگ ق کے دیرینہ ساتھی اور سرمایہ تھے اس اچانک اور ناگہانی وفات پر دلی دکھ ہوا میں پوری قیادت کی طرف سے اظہار تعزیت کرتا ہوں بعد ازاں انہوں نے مرحوم صلاح الدین جیلانی کی مغفرت کے لیے دعا کرائی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔