Advertisements

طارق بشیر چیمہ کا حسن عسکری شیخ کے ہمراہ یونین کونسل چنی گوٹھ، کلاب، راجڑہو اور مہند کا تفصیلی دورہ

Tariq Bashir Cheema, Along with Hassan Askari Sheikh, Pays Detailed Visit to Union Councils Chani Goth, Qalab, Rajraho, and Mohand
Advertisements

موضع رام کلی کے لیے دو کروڑ روپے کی خصوصی ترقیاتی گرانٹ دینے کا اعلان, سابق وائس چیئرمین جام رفیق احمد لاڑ اور موضع احمد نائچ کے سماجی رہنما جام مرید احمد ڈھاوا نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ گروپ میں شمولیت اختیار کر لی

چنی گوٹھ (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی حسن عسکری شیخ،  چوہدری ولی داد چیمہ اور سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ یونین کونسل چنی گوٹھ، کلاب، راجڑہو اور مہند کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موضع رام کلی کے لیے دو کروڑ روپے کی خصوصی ترقیاتی گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔ یونین کونسل مہند کے سابق وائس چیئرمین جام رفیق احمد لاڑ اور موضع احمد نائچ کے سماجی رہنما جام مرید احمد ڈھاوا نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ۔

Advertisements

تفصیلات کے مطابق چوہدری طارق بشیر چیمہ نے موضع مڈ رشید میں زمیندار غلام محمد شاہ اور سید جمیل شاہ کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں وہ یونین کونسل کلاب میں زمیندار چوہدری امین گھمن کے انتقال پر تعزیت کے لیے گئے۔ اس کے بعد جہان پور میں سردار اللہ بخش خان بلوچ کے سالے کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔مزید برآں، موضع رام کلی کی بستی غلام قادر رڈ میں سابق وائس چیئرمین یونین کونسل راجڑہو ملک پرویز اختر رڈ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعد ازاں چوہدری طارق بشیر چیمہ، حسن عسکری شیخ اور چوہدری ولی داد چیمہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چنی گوٹھ میں جام سعید لاڑ کی جانب سے دی گئی ہائی ٹی میں شریک ہوئے۔قافلہ اس کے بعد موضع احمد نائچ پہنچا جہاں زمیندار ملک پرویز اختر نائچ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی گئی۔

بعدازاں موضع حاصل لاڑ میں ڈیرہ جام حضور بخش لاڑ پر سابق ممبر ضلع کونسل بہاولپور جام محمد علی لاڑ کی جانب سے ان کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔اسی موقع پر یونین کونسل مہند کے سابق وائس چیئرمین جام رفیق احمد لاڑ اور موضع احمد نائچ کے سماجی رہنما جام مرید احمد ڈھاوا نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے چوہدری طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔تقریب میں میاں محمد اکرام سابق کونسلر، ملک منظور احمد نائچ، مہند شریف کے بزنس مین محمد سلیم خان، جام پرویز احمد نمبردار، جام احمد علی لاڑ، میاں عبدالمنعم مہند ایڈووکیٹ، حاجی مختار احمد بھٹہ سابق کونسلر، سردار شریف خان لبانہ سابق کونسلر، جام رمضان لاڑ سمیت متعدد معززین موجود تھے۔ جبکہ سابق وائس چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ چوہدری محمد خالد گجر، سابق کونسلر یونین کونسل مہند جام سعید احمد لاڑ، چوہدری پرویز رندھاوا ایڈووکیٹ، چوہدری محمد منشاء گجر ،مہر ظفر محمود، رئیس محمد عمران، رئیس مقصود احمد سابق کونسلر، چوہدری محمد منشاء گجر، ملک واحد بخش رڈ، مہر ساجد حسین، چوہدری ساجد واہلہ، ساجد رندھاوا، چوہدری شاہ زیب کلہ، جام محمد اسلم ایڈووکیٹ، ملک محمد ایوب نائچ، ملک غلام قادر گھلو سابق کونسلر، رانا عبدالرحمن سابق وائس چیئرمین اور چوہدری عمر سعید بھی ہمراہ تھے۔علاقہ مکینوں نے دورے اور ترقیاتی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خصوصی گرانٹ سے موضع رام کلی سمیت گردونواح میں بنیادی سہولیات کی بہتری ممکن ہو سکے گی۔