نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کی قومی وملی خدمات بے مثال ہیں ایم اے خالق بھٹی

حکومت قومی وصوبائی سطح پر تقریبات منعقد کر کے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرے تنظیم صادق دوست اللہ آباد کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب
اللہ آباد(نامہ نگار)نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کی قومی وملی خدمات بے مثال ہیں پوری قوم ان کی فلاحی خدمات کی بدولت ہمیشہ ان کو خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے،59 ویں برسی کے موقع تنظیم صادق دوست اللہ آباد کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب میں چیئرمین صادق دوست اللہ آباد ایم اے خالق بھٹی بلال احمد بلوچ سید اصغر علی شاہ سہیل احمد خالد عزیز تھہیم سیف الرحمٰن بھٹی محمد طارق بھٹی محمد حنیف عباسی محمد زاہد اور شاہد بلوچ نے خلد آشیانی جنت مکانی نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کی قومی وملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے نہری نظام کی بدولت آج بھی کروڑوں خاندان روزگار حاصل کررہے ہیں اور ان کے تعلیمی اداروں سے نسل نو اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے مختلف شعبوں سے وابستہ ہوکر ملک وقوم کی خدمت کررہے ہیں اور ریاست کے دورمیں قائم ہسپتال آج بھی عوام کو فری علاج کی سہولت مہیا کررہے ہیں انہوں نے روہی میں لاکھوں ایکٹر زرعی رقبہ عوام کو وقف کیا تھا جس سے آج بھی لاکھوں کاشتکار روزگار حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت قومی وصوبائی سطح پر تقریبات منعقد کر کے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرے اور ملک کے تعلیمی نصاب میں ان کی خدمات کے اعتراف میں مضامین شامل کرے تاکہ نسل نو ان کی خدمات سے آشنا ہو سکیں۔