Advertisements

مذاکرات ہو رہے ہیں، ایران ڈیل کرنے کیلئے تیار نہیں: امریکی صدر

Talks ongoing, but Iran not ready to make a deal: US President
Advertisements

امریکا کے پاس دو آپشنز ہیں، ایران کیخلاف حملے جاری رکھے جائیں یا پھر کسی معاہدے پر پہنچ جائیں میڈیا سے گفتگو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں، تاہم وہ ڈیل کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کے پاس دو آپشنز ہیں، ایران کیخلاف حملے جاری رکھے جائیں یا پھر کسی معاہدے پر پہنچ جائیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کو ابراہم کارڈ کا حصہ ہو نا چاہیے۔

Advertisements

اس سے پہلے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور روس ایران سے متعلق تنازع میں کسی بھی طرح شریک نہیں ہیں، تاہم اگر دونوں ممالک ایران کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں تو یہ ان کے اپنے مفاد میں نہیں ہوگا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے اور چینی کمپنیاں بھی ایران کو اسلحہ فروخت نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ایران کو ہتھیار نہ بیچنے کا وعدہ کیا ہے، روس اور چین اس وقت ایران کو اسلحہ فراہم نہیں کر رہے۔