Advertisements

نواز شریف اور فضل الرحمان کی بات چیت‎‎

nawaz_Fazal
Advertisements

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان سوشل میڈیا پر بات چیت ہوئی۔

نواز شریف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں شاندار کامیابی پر مولانا فضل الرحمان اور ان کے رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Advertisements

سابق وزیراعظم کے ٹوئٹ پر مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
فضل الرحمان نے لکھا کہ جمہوریت کی مکمل بحالی، عوام کے ووٹ کے حق کے حصول، سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے اور پاکستان کو دوبارہ ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے تک ہماری مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔