تاجدار ختم نبوت کانفرنس چھ ستمبر کو بہاولپور میں ہوگی، قائدین اتحاد تنظیمات اہل سنت بہاولپور ڈویژن کے مشاورتی اجلاس کا فیصلہ

سمہ سٹہ (ملک طارق) قائدین اتحاد تنظیمات اہلسنت بہاولپور ڈویژن کا اہم مشاورتی اجلاس مرکز اہلسنت سیرانی مسجد بہاولپور میں زیرصدارت امیر اتحاد تنظیمات اہلسنت بہاولپور ڈویژن صاحبزادہ فیض ملت علامہ ریاض احمد اویسی منعقد ہوا،جس میں قائدین اتحاد تنطیمات اہلسنت اجلاس میں خلیفہ صوفی محمد افضل صابری، علامہ پروفیسرعون محمد سعیدی،علامہ مفتی قاضی محمد کاشف،علامہ مفتی مطلوب احمد سعیدی،قاری عبد الرشید قادری،قاری خلیل احمد مہروی،قاری ریاض احمد گولڑوی،صاحبزادہ علامہ کوکب ریاض اویسی،صاحبزادہ پیرثاقب ریاض اویسی اورعلامہ محمد طیب رضا مصطفوی شرکت کی منعقدہ اجلاس میں ماہ صفر المظفر اور ماہ ربیع الاول شریف کے حوالے سے اولیاء کاملین کی سیرت اورتاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد مبارک کے پروگرامز ترتیب دئیے گئے ماہ صفر المظفر میں مرکزی پروگرام 6 سمتبر 2023ء بعد نماز مغرب مرکز اہلسنت سیرانی مسجد بہاولپور میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کے عنوان سے ہو گا جبکہ حضور داتا گنج بخش علی ہجویری، مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی،مجدد گولڑوی اعلی حضرت پیر مہر علی شاہ اور مجدد دین و ملت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری محدث بریلی رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اعراس کی محافل مختلف مقامات پرہوں گی اوریکم ربیع الاول شریف میں سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے میلاد چوک بہاولپورپرپرچم کشائی بسلسلہ آغاز ربیع الاول شریف بھی ہوگی اجلاس کے آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعاء کرائی گئی