تحصیل بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے انتخابات تاج محمد ڈھکو صدر اور عمران علی سندھو جنرل سیکرٹری منتخب
جام ظفر حسین نائب صدر سردار محسن کلاچی جوائنٹ سیکرٹری سیکرٹری اور خالد حمید شاہین فنانس سیکرٹری چن لیے گئے
احمد پور شرقیہ ( جمشید اقبال بھٹی سے) احمد پورشرقیہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن مکمل ہو گئے تاج محمد ڈھکوصدر اور عمران علی سندھو جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق احمد پورشرقیہ بار کے الیکشن میں صدارت کے عہدہ کے لئے تاج محمد ڈھکو ایڈووکیٹ اور راشد محمود نائچ ایڈووکیٹ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ میں تاج محمد ڈھکو 241ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے جبکہ راشد محمود نائچ ایڈووکیٹ نے 160 ووٹ حاصل کئے ۔جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر عمران علی سندھونے 120 ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ۔عمران علی سندھو نے 263ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالغفور آرائیں ایڈووکیٹ 143ووٹ حاصل کرسکے۔مزید برانچ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جام ظفر حسین ایڈووکیٹ نائب صدر ،سردار محسن کلاچی جوائنٹ سیکرٹری اور خالد حمید شاہین فنانس سیکرٹری چن لیے گئے –

