Advertisements

طائیز کراٹے سنٹر بہاولپور کی بیلٹ ایوارڈز کی تقریب

Taiz Karate Center Bahawalpur Belt Awards Ceremony
Advertisements

بچیاں اور بچے کراٹے کا فن سیکھ کر اپنا سیلف ڈیفنس کر سکتے ہیں عامر حمید ڈویژنل اسپورٹس آفیسر بہاول پور

مبارک پور (نامہ نگار ) کھیل کے میدان آباد ہونے سے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مصروف ہونگے ، بچیاں اور بچے کراٹے کا فن  سیکھ کر اپنا سیلف ڈیفنس کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار عامر حمید ڈویژنل اسپورٹس آفیسر بہاول پور نے طائیز کراٹے سنٹر بہاولپور کی بیلٹ ایوارڈز  کی تقریب کے دوران کیا۔ تقریب گر ینڈ ماسٹر بانڈو فیڈریشن ایم اشرف طائی اور وائس چیئرمین مسلم بھٹی کی زیر نگرانی  بہاولپور ڈرگ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس کے چیف آرگنائزر ایم عاطف لودھی بلیک بیلٹ سیون ڈان وجنرل سیکرٹری پنجاب بانڈو فیڈریشن  تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی عامر حمید ڈویژنل اسپورٹس آفیسر، عاصم بھٹی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، سعید نواز سٹیڈیم انچارج، چوہدری شاہد گجر ڈائریکٹر جے ایس سپورٹس، رانا خالد محمود، فراز حیدر خان صدر مبارک پور پرس کلب، سعد جعفری ڈائریکٹر الپائینہ سکول اینڈ کالجز، محمد منور جتالہ بہاولپور صدر پریس کلب، جام محمد ارشد بانی و چیئرمین بہاولپور صدر پریس کلب، ڈاکٹر سید کاشف بخاری چیئرمین مجلس عاملہ, چوہدری عابد رشید آفس سیکرٹری بہاولپور صدر پریس کلب، محمد عرفان انفارمیشن سیکرٹری بہاولپور صدر پریس کلب نے شرکت کی۔ تقریب میں کھلاڑیوں نے  اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کرکے خوب داد حاصل کی ۔ بہترین کارکردگی پر مہمان خصوصی عامر حمید نے کھیلاڑیوں محبوب احمد فاروقی بلیک بیلٹ تھری ڈان، معظم گوپانگ براون بیلٹ، محمد زریاب، محمد شعیب، محمد حسنین اور خرم گوپانگ کو بلیو بیلٹ، عبدالوہاب، عارف ھادی، عبدالفتاح، ضعیم خضر، محمد طیب، اعجاز اور احمد کو گرین بیلٹس ایوارڈ کی گئی۔ دیگر 26 سٹوڈینٹس کو اورینج اور ییلو بیلٹس ایوارڈ دیئے۔

Advertisements