Advertisements

پرویز الٰہی سے پاکستانی نژادامریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

Tahir Javed met with Parvez Elahi
Advertisements

لاہور10 ستمبر: -وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے آج وزیراعلیٰ آفس میں پاکستانی نژادامریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی،جس میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے وفد کو سیلاب زدگان کی بحالی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔پاکستانی نژادامریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید نے سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کو مفت سولر پمپس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ  امریکہ میں مقیم پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن امداد کریں گے۔مشکل کی گھڑی میں ہم سب متاثرین سیلاب کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے فوری اقدامات کئے ہیں اور وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی سیلاب زدگان کی آبادکاری کیلئے موثر حکمت عملی قابل تحسین ہے۔محدود وسائل میں اتنے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھانا وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی مدبرانہ حکمت عملی کا واضح ثبوت ہے۔طاہر جاوید نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے طاہر جاوید کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں کا مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے جذبہ قابل تعریف ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی خوشگوار یادیں آج بھی تازہ ہیں۔جوبائیڈن او ران کے وفد سے ظہور الٰہی ہاؤس میں ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے مفید گفتگو ہوئی۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امریکی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں سیلاب سے اتنی بڑی تباہی کبھی نہیں آئی۔میں نے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ قائم کیاہے جس میں مخیر حضرات دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے خصوصی امدادی پیکیج دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنے وا لے وفد میں فاروق ارشد،خاور بیگ، ریحان صدیقی،عامر محمود،راؤ خورشید،شاہد بھنڈر اور دلاور شامل تھے۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی اورسابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر بھی اس موقع پر موجود تھے۔