Advertisements

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں: رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah Political Adviser to PM
Advertisements

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبر پختونخوا کی حکومت گرانے کی کسی نے کوئی بات نہیں کی  ، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔  جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی متعدد بار پیش کش کی لیکن پی ٹی آئی مسلسل مذاکرات سے انکاری رہی۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 2018 میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اقتدار میں آئی تھی، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کو دوبارہ کندھوں پر اٹھا کر اقتدار دے، پی ٹی آئی کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔  رانا  ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے اپنے فیصلوں اور طرز سیاست کی وجہ سے اس جگہ پر پہنچے ہیں، پی ٹی آئی اپنی صوبائی حکومتیں نہ توڑتی تو شاید 9 مئی بھی نہ ہوتا، وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو کہا کہ آپ بھلے میرے پاس نہ آئیں، اسپیکر چیمبر میں بات کرلیں میں وہاں آجاؤں گا، پی ٹی آئی جمہوریت کو ڈائیلاگ سے نہیں، ڈیڈلاک سے چلانا چاہتے ہیں۔  اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے خیبرپختونخوا کی حکومت گرانے کی کسی نے کوئی بات نہیں کی،

Advertisements

پی ٹی آئی کی حکومت اور بانی پی ٹی آئی کی امانت کو گنڈاپور اچھے طریقے سے سنبھالے ہوئے ہیں۔  رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ زیر غور نہیں، پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی اور قانون ہاتھ میں نہیں لے گی تو وہ احتجاج ان کا جمہوری حق ہے۔  واضح رہے کہ بدھ کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ جتنا زور لگانا ہے لگالیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گراسکتے اور میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں اگر حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔