Advertisements

سید تابش الوری خطہ بہاول پور کی تاریخی، معاشرتی و سیاسی واقعات اور روایات کے چشم دید گواہ ہیں ڈائریکٹر میوزیم محمد زبیر ربانی

Director museum giving shield to Tabish Alvari
ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی سید تابش الوری کو انکی صحافتی، علمی و ادبی اور سیاسی خدمات کے اعزاز میں میوزیم کی جانب سے سونئیر پیش کر رہے ہیں۔
Advertisements

بہاول پور: سید تابش الوری بہاول پور کا اثاثہ ہیں اپ کی تخلیقی شخصیت فصاحت و بلاغت کا مجموعہ ہے۔ سید تابش الوری کا شمار قومی سطح پر ان چند شخصیات میں ہوتا ہے جنھوں نے میدان  صحافت اور علم و ادب  میں جہتیں متعارف کرائیں۔ آج بھی ان تمام حلقوں میں اپ کو انتہائی عزت و احترام کا خاص مقام حاصل ہے۔ اپ بہاولپور کا وہ معتبر نام ہیں جو یہاں کی وضع داری اور روایات کی پاسداری میں اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے اردو وسیب گھر کے زیر اہتمام بہاول پور کی ہمہ جہت شخصیت سید تابش الوری کے اعزاز میں منعقدہ شام میں سید تابش الوری کی علمی و ادبی،صحافتی اور سیاسی خدمات کے اعتراف میں میوزیم کی جانب سے شیلڈ پیش کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سید تابش الوری اس خطہ کی تاریخی، معاشرتی و سیاسی واقعات و روایات کے چشم دید گواہ ہیں۔ آپ کے مشاہدات و تجربات پر مبنی آپ کی تحریریں ماضی و حال کے حقائق کو مستقبل کے تناظر میں پیش کرنے کے وصف سے لبریز ہیں۔ اپنے علاقے اور یہاں کے باسیوں کی فلاح و ترقی کے لیےاپ کی محبت بےمثال ہے  جنکی لاتعداد مثالوں میں اسلامیہ یونیورسٹی ، بہاول پور میوزیم اور دیگر اداروں کے قیام میں انکی شبانہ روز کاوشیں شامل ہیں۔ ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی نے اس موقع پر وسیب اردو گھر و معاونین کو اس خوبصورت شام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ بہاول پور کی معروف  شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس محفل کا انعقاد خوش آئند عمل ہے۔