Advertisements

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ شیڈول کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ

“T20 World Cup: Pakistan Decides to Play Match Against India as Per Schedule”
Advertisements

عالمی سطح پر بار بار درخواست کے باعث پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیمیں شیڈول کے مطابق 15 فروری کو گروپ اے کا اپنا میچ کھیلیں گی۔

آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کی کوششیں کیں اور اس سلسلے میں آئی سی سی کی ڈپٹی چیئرمین، صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان 4 گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی

Advertisements


قبل ازیں سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے انہیں پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرکے اور ٹیم کو میچ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔

اسلام آباد: ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے جاری تنازع میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پاکستان نے بھارت کے خلاف شیڈول میچ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا — ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر بار بار درخواست کے باعث پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا، دونوں ٹیمیں شیڈول کے مطابق 15 فروری کو گروپ اے کا اپنا میچ کھیلیں گی۔

خیال رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔ اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔

بعدازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ بعدازاں آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کی کوششیں کیں اور اس سلسلے میں آئی سی سی کی ڈپٹی چیئرمین، صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان 4 گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی۔ قبل ازیں سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے انہیں پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرکے اور ٹیم کو میچ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔