Advertisements

ٹی20 ورلڈکپ : انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے فینز مایوس

Pakistan Cricket Team
Advertisements

سوشل میڈیا صارفین  اور سابق کرکٹرز کی پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور کپتان سلمان علی آغا کی کپتانی پر تنقید


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے فینز مایوس ہوگئے۔  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو باآسانی 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔  پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ نے پاکستان کا ہدف باآسانی آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Advertisements

 پاکستان کی شکست  پر قومی ٹیم کے حامی تماشائی مایوس  ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ میچ میں سلمان آغا نے کپتانی اچھی نہیں کی۔  سوشل میڈیا صارفین  اور سابق کرکٹرز نے بھی پاکستان ٹیم کی کارکردگی اور کپتان سلمان علی آغا کی کپتانی پر تنقید کی۔  البتہ  پاکستان کرکٹ ٹیم کے فینز اب بھی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پُراُمید ہیں۔  واضح رہے کہ پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلے گا