Contact Us

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

T20 World Cup 2024: Pakistan eliminated as rain abandons United States vs Ireland match

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا

فلوریڈا: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ گروپ اے سے بھارت اور امریکا سپر 8 کے لیے کوالیفائی کر گئے جبکہ پاکستان اور آئرلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔  لوڈرہِل میں شیڈول میگا ایونٹ کا 30 واں میچ شروع ہوئے بغیر بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد امریکا 1 پوائنٹ لے کر 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے میں بھارت کے ساتھ کوالیفائی کر گیا۔  مقامی وقت کے مطابق دوپہر 01:15 (پاکستانی وقت رات 10:15) پر ایک بار پھر میدان کا معائنہ کیا گیا۔ تاہم، طوفانی بارش کے شروع ہونے پر میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں