مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک

نماز جنازہ میں غازی امان اللہ خان ،مخدوم علی حسن گیلانی ،سردار ملک خالد محمودوارن ،مخدوم سید سبطین حیدر بخاری، حسن عسکری شیخ ، پیر سید محمد شاہ جرار محمد ارشد راجپوت سمیت سابق یونین ناظمین کونسلرز ،لیاقت پور اوچ شریف، احمد پور شرقیہ ، چنی گوٹھ اور دیگر علاقوں کےصحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بہاولپور سید عابد حسن رضوی اکاؤنٹس افیسر جام غلام اصغر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ لودھراں نعمان مسعود خان اور چیئرمین میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا نے بھی مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ کا نماز جنازہ پڑھا
احمد پور شرقیہ(سٹاف رپورٹر)مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ کے جسد خاکی کو گزشتہ صبح نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سیٹ لائٹ ٹائون کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جو گزشتہ سے پیوستہ دوپہر کڈنی سینٹر بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں گردوں کے عارضے میں مبتلا رہنے کے باعث انتقال کر گئیں تھیں -قبل از یں سیدہ نجمہ بخاری کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ محمود پارک میں قاری سید عبدالعلیم شاہ کی امامت میں ادا کی گئی جس میں سابق ممبر بورڈ اف ریونیو حکومت پنجاب غازی امان اللہ خان سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی ,سابق ایم پی اے سردار ملک خالد محمود وران،مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ ،سابق تحصیل نا ظم مخدوم سید سبطین حیدر بخاری ،معروف روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار، ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر ناصر حمید ،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور سید عابد حسن رضوی ,اکائونٹس آفیسر محکمہ تعلقات عامہ بہاولپور جام غلام اصغر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ لودھراں نعمان مسعود خان،چیئرمین میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ سید نجم الحسن بخاری،پروفیسر شہزاد احمد خان، اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ ‘معروف بزنس مین میاں محمد خالد ‘انکم ٹیکس پریکٹیشنر میاں محمد سلیم ایڈووکیٹ’میاں ظہیر انور بابر’سابق ناظمین مہر محمد صدیق ،مہر شوکت یار ایڈوکیٹ ،دیوان عبدالرشید ایڈوکیٹ ,میاں رشید جاوید ایڈوکیٹ,ملک محمد علیم،قاسم قریشی تحصیل صدر کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ چوہدری خالد جاوید ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشد راجپوت ،سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن سید ارشد بخاری ایڈوکیٹ ساجد خان بلوچ ایڈوکیٹ،صدر پریس کلب چنی گوٹھ شاہد بشیر چوہدری، صدر پریس کلب اوچشریف ارشاد احمد شاد ،لیاقت پور پریس کلب کے سینئر قائدین شفقت چوہدری،طارق علوی،وفا سلیم تسکین،اوچشریف کے سینئر صحافی ضیاالحق شہزاد بڈانی،اظہر اقبال مغل ،پریس کلب ہتھیجی کے صدر سید لیاقت علی رضوی اوچشریف کے سینیئر صحافی سید اظہر علی رضوی، سابق کونسلرز محمد اختر سومرو، محمد یوسف فاروقی کاٹن جنر محمد سلیم غوری ماہرین تعلیم محمد سلیمان فاروقی فاروق سیال، سابق سول جج سردار یحیی خان کلا چی ،ممتاز معالجین ڈاکٹر احمد حسن کھیڑا ڈاکٹر نذیر احمد ملک ڈاکٹر وسیم عباس سندھو ڈاکٹر محمد یونس ،بزم نقوی کے سرپرست تنویر سحر ،احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب و دیگر عہدے داران عمران لاڑ شبیر احمد قریشی سید صفدر بخاری ،محمد ظفر خان ،چوہدری احمد علی انجمن تاجران تحصیل بازار کے نائب صدر حاجی محمد اشرف پان سگریٹ فروش یونین کے صدر محمد سلیم بند ہانی پریس کلب احمد پور شرقیہ کے صدر سید ناصر محمود رضوی جنرل سیکرٹری سردار مکی حیدر جلوانہ پریس کلب اوچ شریف کے صدر میاں عامر صدیقی ,چیئرمین خواجہ غلام شبیر, انجمن تاجران کچہری روڈ کے صدر الحاج محمد یوسف کھوکھر نوپ کے رہنما عبدالشکور انجم ،را اقبال مسعود ایڈوکیٹ ذوالفقار علی چوہدری ایڈوکیٹ فضل حسین ایڈووکیٹ میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمن ،جنرل سیکرٹری سید آصف بخاری زمیندار سید غلام محمد المعروف گلابی شاہ سید محسن شاہ سید زاہد حسین بخاری ،پیپلز پارٹی کے رہنما محمد سلیم قریشی خالد چوہان رانا محمد سلیم تحریک انصاف کے ٹکٹ اور سابق ٹکٹ ہولڈر عبدالباسط شکرانی سید علی رضاکاظمی لالہ زاہد حسین مغل محمد سلیم خان نیازی,میاں نوید ایاز ایڈوکیٹ ،سینیر صحافی محمد ناصر خان نیازی قلم گروپ کے چیئرمین سردار اے ڈی جلوانہ سید صدا حسین مبین رضوی محمد علی اکبر مسلم قریشی خا دم حسین سومرو ،راشد عزیز ہاشمی ،ڈاکٹر میاں محمد صدیق عاصم، عبدالغفار ہیرا چودری محمد افضل چٹھہ ،عمران اکبر خان اشفاق احمد پرہار محمد سلیم کمبوہ، شاہین لاشاری ،سردار سیف اللہ خان سمیت شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-نماز جنازہ کے شرکا مدیر احسان احمد سحر سے گلے ملے اور انکی اہلیہ کے رحلت کر جانے پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا –