سیدہ غزالہ الطاف پی ٹی آئی وومن ونگ تحصیل احمد پور شرقیہ کی جوائنٹ سیکرٹری نامزد

احمدپورشرقیہ( نامہ نگار ) سابق ایم پی اے پی ٹی آئی صاحبزادہ گزین میاں عباسی کی سفارش پر پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ کی صدر محترمہ زرتاج گل نے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں مرحوم سابق سیاسی رہنما مخدوم صلاح الدین جیلانی کی بھتیجی اور سابق سنیٹری انسپکٹر بلدیہ احمدپورشرقیہ سید الطاف حسین شاہ کی صاحبزادی سیدہ غزالہ الطاف کو تحصیل احمد پور شرقیہ میں وومن ونگ کا جوائنٹ سیکرٹری جبکہ پی ٹی آئی تحصیل احمد پور شرقیہ کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ملک آصف امان کی اہلیہ فوزیہ کنول کو جوائنٹ سیکرٹری نامزد کر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا سیدہ غزالہ الطاف کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر پی ٹی آئی کے رہنما پرنس بہاول خان عباسی، سابق ایم پی اے صاحبزادہ گزین میاں عباسی، تحصیل صدر حافظ مظفر کریم ایڈوکیٹ، عبدالباسط خان شکرانی، ساجد سراج جلوآنہ ایڈوکیٹ، رفیع خان عباسی، ملک آصف امان، جاوید خان، راشد کریم، محمد اسلم کانجو، زوہیب امان اللہ، نوید صدیق چوھان، قاری عبدالمنان، محمد عبداللہ عباسی نے مبارکباد دیتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ خواتین پی ٹی آئی میں ایک مضبوط دیوار کی اہمیت رکھتی ہیں