انجمن تاجران سمہ سٹہ کے صدر سید وقار الحق شاہ کے پریس کلب کے دو صحافیوں ملک طارق آرائیں اور ارسلان چغتائی کے لیے سپورٹ کیش ایوارڈز
انجمن تاجران سمہ سٹہ کے صدر سید وقار الحق شاہ نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحرسے 10 مئی 2026 کو سرپرست اعلی پریس کلب سمہ سٹہ افتخار احمد علوی اور ان کے چھوٹے بھائی وقار احمد علوی کے نو تعمیر علوی جرنلسٹس چیمبرز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا گیا وعدہ پورا کر دیا
ہرسال یوم آزادی پاکستان کے موقع پر 14 اگست کو پریس کلب سمہ سٹہ کے دو مستحق صحافیوں کو جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈز دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے -ہ وہ عاشورہ محرم کے بعد انجمن تاجران خانقاہ شریف کے صدر سے ملاقات کر کے انہیں بھی صدر پریس کلب بہاول پور کے مستحق صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دو جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈز کے اجرا کے لیے تحریک کریں گے صدر انجمن تاجران سید وقار الحق شاہ کی صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر سے ٹیلیفونک گفتگو
سمہ سٹہ ( نامہ نگار) گزشتہ دنوں علوی جرنلسٹس چیمبر سمہ سٹہ کا افتتاح چیف ایڈیٹر روز نامہ نوائے احمد پور شرقیہ و بانی جرنلسٹس الائنس صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان بابائے صحافت احسان احمد سحر نے اپنے دست مبارک سے کیا اس موقع پر سمہ سٹہ پریس کلب کے عہدیداران انجمن تاجران کے عہدیداران و دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی- احسان احمد سحر نے کئی ممالک میں صحافیوں کی نمائندگی اور صحافتی تجربات کی روشنی میں جرنلسٹس سپورٹ ایوارڈز کی تجویز دی انکی استدعا پر صدر انجمن تاجران سمہ سٹہ سید وقارالحق شاہ نے جرنلسٹس سپورٹ ایوارڈز دینے کا اعلان کیا جسکی باقاعدہ تقریب انس میرج ہال میں منعقد ہوئی پریس کلب کے دو ممبران حافظ عمران عطاری نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی مفتی محمد ارسلان چغتائی نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کی سرپرست اعلیٰ پریس کلب سمہ سٹہ حاجی افتخار احمد علوی صدر انجمن تاجران سمہ سٹہ سید وقار الحق شاہ اور پریس کلب سمہ سٹہ کے صدر شاہد علی نے مشترکہ طور پر بابائے صحافت احسان احمد سحر کی ترغیب کو خوش آئند صحافیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بہترین مثال قرار دیا اور توقع کا اظہار کیا کہ بابائے صحافت احسان احمد سحر کے اس مشن کو دوسرے شہروں کے پریس کلبز اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مشن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرینگے مقررین نے بہت شکریہ ادا کیا اور انکی صحت وتندرستی والی طویل عمر اور سرپرستی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں صدر انجمن تاجران سید وقار الحق شاہ نے اعلان کیا کہ ہر سال چودہ اگست کے موقع پر جرنلسٹس سپورٹ ایوارڈز دینے جائیں گے جرنلسٹس سپورٹ ایوارڈز اور شیلڈ ملک محمد طارق آرائیں ڈسٹرکٹ نامہ نگار روزنامہ 92 نیوز اور محمد ارسلان چغتائی نمائندہ خصوصی روزنامہ بیٹھک کو کیش ایوارڈ اور شیلڈز دیں اس تقریب میں ڈاکٹر عبد الرحمٰن ناصر حاجی سراج احمد مسن محمد نظام الدین فاروق عظیم بیبرس محمد بن یا مین عبد القادر علوی محمد اختر قریشی محمد عاشق قریشی محمد ارشد انجم محمد عباس قریشی محمد شعیب نے شرکت کی

سمہ سٹہ : پریس کلب سمہ سٹہ کے مقامی میرج ہال میں منعقدہ تقریب کا منظر جس میں دو مستحق صحافیوں کو سید وقار الحق شاہ جرنلسٹس سپورٹ ایوارڈز دیئے گئے
سمہ سٹہ :انجمن تاجران سمہ سٹہ کے صدر سید وقار الحق شاہ نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحرسے 10 مئی 2026 کو سرپرست اعلی پریس کلب سمہ سٹہ افتخار احمد علوی نمائندہ روزنامہ نوائے وقت اور ان کے چھوٹے بھائی وقار احمد علوی نمائندہ جنگ کے نو تعمیر علوی جرنلسٹس چیمبرز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا گیا وعدہ پورا کر دیا- تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے صدر سید وقار الحق شاہ نے گزشتہ شب سمہ سٹہ کے مقامی میرج ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں پریس کلب سمہ سٹہ کے دو مستحق عامل صحافیوں ملک طارق آرائیں(روزنامہ 92( اور ارسلان چغتائی روزنامہ (بیٹھک) کو سید وقار الحق شاہ جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈز اور شیلڈز عطا کیں۔ تقریب میں سرپرست اعلی پریس کلب افتخار احمد علوی صدر شاہد علی خان کے علاوہ عمائدین شہر اور پریس کلب کے اراکین کی کثیر تعداد شریک ہوئی -ادھر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر نے انجمن تاجران کے صدر سید وقار الحق شاہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ہر سال پریس کلب سمہ سٹہ کے دو مستحق عامل صحافیوں کو سید وقار الحق شاہ جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈز عطا کرنے کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے- خیال رہے پریس کلب سمہ سٹہ کے سرپرست اعلی افتخار احمد علوی رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان سمہ سٹہ کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں -دریں اثناء صدر انجمن تاجران سید وقار الحق شاہ نے صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر کو ٹیلیفون پر بتایا کہ وہ ہر سال یوم آزادی پاکستان کے موقع پر 14 اگست کو پریس کلب سمہ سٹہ کے دو مستحق صحافیوں کو جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈز دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے -انہوں نے صدر آر ایم این پی کو مزید بتایا کہ وہ عاشورہ محرم کے بعد انجمن تاجران خانقاہ شریف کے صدر سے ملاقات کر کے انہیں بھی صدر پریس کلب بہاول پور کے مستحق صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دو جرنلسٹس سپورٹ کیش ایوارڈز کے اجرا کے لیے تحریک کریں گے-دوران گفتگو طے کیا گیا کہ صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے

