اے یو جے کے سالانہ انتخابات 2026ء،سید سرفراز حسین زیدی بلا مقابلہ صدر، حمیداللہ خان عزیز جنرل سیکرٹری،احمد علی چوہدری چیئرمین مجلس عاملہ منتخب
ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب تین سال تک صدر رہنے کے بعد سبکدوش ہو گئے۔خدمات کے اعتراف میں یونین کی جانب سے یاد گار شیلڈ دی گئی
*احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی ہدایات کے مطابق اے یو جے کا آئندہ اجلاس 8 دسمبرکو سرپرست محمد سلیمان فاروقی کی زیر صدارت منعقد ہو گا، جس میں اے یو جے کے تنظیمی معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
احمد پور شرقیہ(حمیداللہ خان عزیزسے ) احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمد پور شرقیہ کے پنجاب کالج میں منعقدہ اجلاس میں سال 2026ء کے لئے بزرگ صحافی سید سرفراز حسین زیدی صدر،حمیداللہ خان عزیز جنرل سیکرٹری اور احمد علی چوہدری بلا مقابلہ چیئرمین مجلس عاملہ منتخب ہو گئے۔ جب کہ دیگر عہدیداروں کا انتخاب سرپرست محمد سلیمان فاروقی، نو منتخب صدر سید سرفراز حسین زیدی، جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز ،نومنتخب چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی احمد علی چوہدری اور دیگر صحافی ساتھیوں کی مشاورت سے کریں گے۔
قبل ازیں ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب تین سال تک اے یو جے کے صدر رہنے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے بانی سرپرست اعلی احسان احمد سحر، نومنتخب صدر سید سرفراز حسین زیدی اور نومنتخب جنرل سیکرٹری حمیداللہ خان عزیز نے انہیں یادگار شیلڈ پیش کی۔اس موقع پراے یو جے کے دیگر اراکین شہزاد رزاق کھرل، عمران لاڑ، خلیل الرحمن کھوکھر،محمد ارشد چوہدری نے ڈاکٹر عبدالحمید ثاقب کو تحائف دئیے۔ احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے اجلاس میں اے یو جے کے اراکین احمد علی چوہدری، شبیر احمد قریشی، اعجاز احمد خان،شہزاد رزاق کھرل،ملک محمد سجاد،شاہ ولی خان، حافظ احمد سعیدی،حکیم عبدالمالک،راشد ملک،محمد زبیر فاروقی،عمران لاڑ،خلیل الرحمن اور ارشد چوہدری شریک ہوئے۔
دریں اثناء اے یو جے کے سرپرست اعلی احسان احمد سحر کی ہدایت پر فیصلہ کیا گیا کہ نومنتخب عہدیداروں کا پہلا اجلاس سرپرست محمد سلیمان فاروقی کی زیر صدارت پنجاب کالج میں منعقد ہو گا، جس میں سال 2026ء کے لئے اے یو جے کے مستقبل کی سرگرمیوں کے بارے میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

