Advertisements

پاک فوج پر پتھراٶ اور من گھڑت تنقید کا نشانہ بنانا انتہاٸی شرمناک عمل ہے پیر سید محمد شاہ جرار

Pir Syed Muhammad Shah Jarar performs Umrah during current Ramadan
Advertisements

احمدپورشرقیہ : پاک فوج ملک پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے پاک فوج پر پتھراٶ اور من گھڑت تنقید کا نشانہ بنانا انتہاٸی شرمناک عمل ہے خدارا ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو سیاسی گفتگو اور بے بنیاد تنقید سے دور رکھیں تفصیل کے مطابق معروف روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ پاک فوج پر آوازیں کسنے والو فلسطین سے تو پوچھو کہ مضبوط فوج نہ ہو تو دنیا جینے کا حق چھین لیتی ہے پاک فوج ہمارا فخر ہے آج اگر ملک پاکستان دنیا کی بڑی طاقتوں میں سے ایک طاقت ہے تو وہ صرف و صرف پاک فوج کے مضبوط ہونے کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا ملک میں تمام ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری ملازمین تنخواہیں لیتے ہیں مگر ملک و قوم کے تحفظ کے لیے ڈیوٹی کے ساتھ جان دینے کا وعدہ صرف پاک فوج کے محافظ ہی کرتے ہیں یہ جو سوہنی دھرتی ہے اس کے پیچھے مظبوط وردی کا ہاتھ ہے تو لہٰذا ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو سیاسی گفتگو اور بے بنیاد تنقید سے دور رکھیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں ایک بات ضرور یاد رکھنا آج تم اگر راتوں کو سکون کی نیند سوتے ہو تو اسکے پیچھے یہ محافظ سرحدوں پہ کھڑے ہیں سیاسی جماعتوں کے لیے اپنی افواج کی مخالفت نہ کرو یہ سب سیاسی ایک جیسے ہیں آخر میں اُنکا کہنا تھا افواج پاکستان سے محبت ملک پاکستان سے محبت ہے میرا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہے میں صرف پاک آرمی،تمام اداروں اور ملک پاکستان سے بے پناہ محبت کرتا ہوں ہم اپنی پاک فوج اور اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں خدارا اپنے اداروں کے خلاف نفرتیں نہ پھیلاٶ سیاست کا تو ایسا بیڑہ غرق ہو چکا ہے کہ ایک پارٹی فوج کے خلاف تو دوسری عدلیہ کے خلاف ہے