Advertisements

مخدوم سید حسن زمرد بخاری کی سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

Syed Hasan Zamrad Bukhari meeting with Yousuf Raza Gilani
مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری ولی عہد دربار جلالیہ عالیہ اچ شریف علی موسی گیلانی کی انتخابی کامیابی پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دے رہے ہیں
Advertisements

مخدوم سید حسن زمرد بخاری ولی عہد دربار عالیہ جلالیہ اوچشریف کی سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، سید علی موسیٰ گیلانی، سید علی حیدر گیلانی اور سید علی قاسم سے ملتان گیلانی ہاؤس میں ملاقات

مخدوم سید حسن زمرد بخاری نے ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی اور سید علی موسیٰ گیلانی کی شاندار اور تاریخی کامیابی پہ مبارکباد دی. سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے مخدوم الملک مخدوم سید زمرد حسین بخاری سجادہ نشین دربار عالیہ جلالیہ اور مخدوم سید حسن زمرد بخاری ولی عہد دربار عالیہ جلالیہ اور سردار رانجھو خان بلوچ کا شکریہ ادا کیا اور اس جیت میں مخدوم صاحب کے کردار کو سراہا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے مخدوم صاحب کی کاوشوں کا اپنے اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے شکریہ ادا کیا اس موقع پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مخدوم زادہ سید غلام حسن زمرد بخاری ولی عہد دربار عالیہ جلالیہ اوچشریف نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں علی موسیٰ گیلانی کی جیت نے ثابت کر دیا کہ جنوبی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے علی موسیٰ گیلانی کی جیت عوام کی جیت ہے اور انہوں نے کہا کہ واحد جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی ہمدرد اور ورکروں کی جماعت ہے کیونکہ اس جماعت کا فلسفہ روٹی کپڑا اور مکان ہے آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی پورے پاکستان میں کلین سوئپ کرے گی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی اور پاکستان کے وزیراعظم بلاول بھٹو ہونگے اور ہم اور ہمارے سب مریدین ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینگے اس موقع پر سردار رانجھو خان بلوچ چئیرمین بنگل وال، سردار ہمایوں خان بلوچ، سردار فرحان نواز، اور سردار اصغر خان بلوچ بھی موجود تھے

Syed Hasan Zamrad Bukhari meeting with Yousuf Raza Gilani 2
مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری ولی عہد دربار جلالیہ عالیہ اوچشریف ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علی موسی گیلانی کو ان کی اقامت گاہ گیلانی ہاؤس میں مبارکباد دیتے ہوئے