اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خوشی میں احمدپورشرقیہ میں ریلی بھنگڑے اورمٹھائیاں تقسیم

sweets are distributed in Ahmedpur East

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار )پاکستان بھرکی طرح احمدپورشرقیہ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اوراحمدپورشرقیہ کی عوام نے چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر چوک منیرشہید،چوک چاچابستی،چوک عباسیہ اور چوک ریلوے اسٹیشن پر ریلی نکالی،بھنگڑے ڈالے اورمٹھائیاں تقسیم کیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز نے عدلیہ زندہ باد اورعمران خان زندہ بادکے نعرے لگائے۔ تحصیل صد رپی ٹی آئی حافظ مظفرکریم مغل ایڈووکیٹ نے تحصیل جنرل سیکریٹری ساجدسراج جلوانہ ایڈووکیٹ،سٹی صدر عبدالباسط خان شکرانی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری بہاولپور میاں حسن عباس،بلال مدنی،شاہ زیب خان اور اسلم کانجو کے ہمراہ گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ عدلیہ نے حق وسچ،انصاف،قانون اور آئین کے تقاضے پورے کرتے ہوئے تاریخی فیصلہ دیاہے۔ جس کا پاکستان کے عوام خیرمقدم کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی فتح پاکستان کے عوام کی فتح ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیازی ہی وہ واحدلیڈرہے جوپاکستان کوگرتی ہوئی معیشت اورمشکلات سے نکال سکتاہے۔

مزید پڑھیں