احمد پور یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کی رسم حلف برداری کی تقریب سے صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر کا خطاب

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار )صحافت امر باالمعروف نہی ان المنکر کا شعبہ ہے جو خطرات سے خالی نہیں مگرحق لکھنا اورحق بولنا عظیم جہادھے ان خیالات کا اظہار رورل میڈیا نیٹ ورک احمدپور شرقیہ کے صدر سینئر صحافی اور AUJکے سرپرست اعلیٰ احسان احمد سحر نے احمدپور یونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ کی حلف وفاداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں کہا کہ صحافی اپنی پیشہ وارانہ خدمات سے معاشرے کے توازن کو برقرار رکھتاھے اچھائی کو پھیلانے اور برائی کو روکنے میں بھی اس کا کردار نہایت اھم ھے لھذا صحافی کو چاہیے کہ وہ اپنی خدمات کی انجام دہی میں حکمت عملی کو ملحوظ خاطر رکھے تاکہ پیشہ صحافت کی ادائیگی میں پیدا شدہ خطرات سے محفوظ رہا جاسکے کیونکہ صحافی خبر ضرور دے مگر خبر بننے سے بچے لھذا نئے صحافیوں کی حفاظتی تعلیم و تربیت کیلئے ورکشاپس کا ہونا بہت ضروری ھے اس مقصد کیلئے رورل میڈیا نیٹ ورک اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ھے آخر میی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران صدرڈاکٹر عبدالحمیدثاقب چیف کوآرڈینیٹر سلیمان فاروقی سینئر نائب صدر احمد علی چوہدری نائب صدر یوسف غنی قریشی چیرمین مجلس عاملہ محمد شبیر قریشی وائس چیئرمین حاجی مظہر حسین ممبر مجلسِ عاملہ عمران شاہ بخاری۔ارشد ریاض کھوکھر اور محمد فیاض کھوکھر چیرمین ملک وزیر احمد۔چئیرمین محمد یامین کمبوہ۔چیئرمین مصالحتی کونسل صفدربخاری وائس چیئرمین خلیل الرحمٰن ۔سیکرٹری جنرل محمدعمران لاڑ۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پروفیسر شاھد رفیق ۔ڈپٹی سیکرٹری ملک راشد چنڑ اورسیکرٹری اطلاعات دوست محمد قریشی سے حلف لیتے ہوئے پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور امیدظاہر کی کہ صحافتی حلقوں میں اتحاد و یگانگت پیدا کرنے صحافیوں کے پیشہ وارانہ خدمات کے نتیجہ میں خطرات کے دفاع اور تعلیم وترتیب کیلئے ورکشاپس کے قیام کیلئے احمد پور یونین آف جرنلسٹس احمدپورشرقیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرےگی تقریب میں بارایسوایش احمدپور شرقیہ کی سیکرٹری جنرل پروین عطاء ملک ایڈووکیٹ اور یونین کےچیف کوآرڈینیٹرسلیمان فاروقی ایڈوکیٹ۔ سرپرست سید سرفراز حسین زیدی اورڈاکٹر عبدالحمیدثاقب نے بھی خطاب کیا جبکہ محمد عمران لاڑ نے نقابت کے فرائض ادا کئے۔

