تبلیغی جماعت میں شامل نواسے جہانگیر خان نے تلخ کلامی پر نانا نذیر خان کے سر پہ آھنی راڈ کے وار کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا
Advertisements
احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر نواسے نے ناناکوآھنی راڈ کے وار کرکے قتل کردیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع ملی کہ بکر خانہ کے نزدیک مسجد نور اسلام میں جہاں تبلیغی جماعت کے ارکان ٹھہرے ہوئے ہیں ۔نواسے جہانگیر سکنہ سوات اور اس کے نانانذیر خان سکنہ سوات کے درمیان تلخ کلامی کے نتیجہ میں جھگڑا ہوگیا ہے۔اور محمد جہانگیر نے آھنی راڈسے اپنے نانا نذیر خان کے سر پر وار کرکے شدید زخمی کردیا ہے ۔جوبعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے