سمہ سٹہ سے ملحقہ دریا ستلج کا بند ٹوٹ گیا سرکاری الاٹ شدہ کالونی زیر آب

کالونی کے مکینوں نے بروقت نقل مکانی کر لی تحصیل و ضلعی انتظامیہ اطلاع کے باوجود نہ پہنچی
مقامی لوگوں کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر مشتمل فصلیں تباہ ہو گئیں
سمہ سٹہ(ملک طارق)دریائے ستلج میں سیلاب نے زورپکڑلیا‘سمہ سٹہ سرکاری کالونی سے ملحقہ دریائے ستلج کا بند گزشتہ رات 12بجے ٹوٹ گیا جس سے سرکاری الاٹ شدہ کالونی زیرآپ آگئی تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کالونی کے مکینوں نے فورا نقل مکانی کرلی تحصیل و ضلعی انتظامیہ اطلاع کے باوجود نہ پہنچی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بندبنایاہوا تھا جس کی دیکھ بھال دن رات پہرا دیے کرکی جاری تھی مگر پانی کے دباؤ کے بڑھ جانے کی وجہ سے یہ بند ٹوٹ گیا ھے- پانی آبادی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے مقامی لوگوں کی سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئی ہیں -متاثرین اپنے گھروں کو بچانے میں مصروف ہیں -متوسط طبقہ کے لوگ معاشی حالات سے تنگ نقل مکانی نہ کرسکے ضلعی انتطامیہ صرف اعلانات اور فوٹو سیشن تک محدود ہوکررہ گئی- متاثرین نے ضلعی انتظامیہ سے حفاظتی بندوں کو مزید مضبوط کرنے کا مطالبہ کیا ہے