پتن جھوک نانی سمہ سٹہ کے مقام پردریائے ستلج کا بند گزشتہ شب بند ٹوٹ گیا

Sutlej river dam broke at Sama Satta

سمہ سٹہ(ملک طارق)دریائے ستلج میں سیلاب نے کالونیاں بستیاں فصلیں تباہ کرتباہ کر دیں  – پتن جھوک نانی سمہ سٹہ کے مقام پردریائے ستلج کا بند گزشتہ شب بند ٹوٹ گیا جس سے موضع سمہ سٹہ ،موضع باکھری، موضع شوقع ربیع ،موضع گوٹھ گہنہ،موضع فتوالی، فضل کالونی،فضل پارک،فتوالی کے عقب میں آبادیاں اورہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں زیر آب آگئیں  جس سے علاقہ مکینوں کے گھر زمین بوس ہونا شروع ہوگئے لوگ نقل مکانی  پر مجبور ہوگئے مقامی لوگوں اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی شروع کردی پانی آبادی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے مقامی لوگوں کی سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ متاثرین اپنے گھروں کو بچانے میں مصروف متوسط طبقہ کے لوگ معاشی حالات سے تنگ نقل مکانی نہ کرسکے متاثرین کا ضلعی انتظامیہ سے مزیذ علاقوں کو بچانے کا مطالبہ

مزید پڑھیں