Advertisements

ستلج میں سیلابی صورت حال ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی کا حاصل پور کا ہنگامی دورہ

ACS South Punjab visits Hasilpur (river Sutlej Flood)
Advertisements

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریلیف اور میڈیکل کیمپس قائم کر دئے گئے ہیں ۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لئے عوام محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔فواد ہاشم ربانی 

Advertisements


بہاول پور: 28/اگست: دریائے ستلج میں طغیانی کے پیش نظر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے حاصل پور کا ہنگامی دورہ کیا۔انہوں فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا اور اسلام ہیڈ ورکس پر سیلاب کے پانی کے بہاو کا جائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری زراعت سرفراز خان مگسی، سپیشل سیکرٹری اریگیشن اعجازخالق رزاقی،سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو آفتاب پیرزادہ،سپیشل سیکرٹری صحت شہباز حسین،سپیشل سیکرٹری لائیوسٹاک اسد نعیم، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عبدا  لصبور ٹھاکر اور سٹاف آفیسر غلام سرور بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ جانی نقصان سے بچنے کے لئے دریائی علاقے سے عوام کا انخلاء ناگزیر ہے۔فواد ہاشم ربانی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ریلیف اور میڈیکل کیمپس قائم کر دئے گئے ہیں۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ اور  ایمرجنسی ریسکیو کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور ریلیف سے لیکر سیلاب متاثرین کی بحالی تک انتظامیہ فیلڈ میں رہے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لئے عوام محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

فواد ہاشم ربانی نے مزید بتایا کہ محکمہ انہار دریاوں میں پانی کی صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر رہا ہے اور حفاظتی بندوں کی دن رات پٹرولنگ کی جارہی ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحصیل حاصل پور میں 1400 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔مویشیوں کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا جبکہ فلڈ کیمپس میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین بھی دستیاب ہے اور تمام متعلقہ محکموں نے فلڈ بند پر اپنے کیمپس قائم کر لئے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دریائے ستلج پر قائم اسلام ہیڈ ورکس سے 54 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے