Advertisements

صاف ستھراپنجاب ایک صحت مند ، خوشحال مستقبل کی بنیاد : مریم نواز

CM PUnjab Maryam Nawaz
Advertisements

پہلی بار 25 ہزار دیہات میں صفائی کا جامع اور منظم نظام قائم کیا گیا، عالمی یومِ صفائی پروزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی پیغام

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صفائی ہر مسلمان کے لئے نصف ایمان کا درجہ رکھتی ہے ، جبکہ صاف ستھرا پنجاب ایک صحت مند اور خوشحال مستقبل کی بنیاد ہے ۔ عالمی یومِ صفائی کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ ‘ستھرا پنجاب پراجیکٹ’ نئے اور صحت مند صوبے کی تشکیل کے لئے بنیاد کا پتھر ہے اور یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اور منفرد پراجیکٹ ہے ۔صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہروں کے ساتھ ساتھ 25 ہزار دیہات کو بھی صفائی کے ایک جامع اور منظم پروگرام میں شامل کیا گیا ہے ۔

Advertisements

انہوں نے مزید بتایا کہ صفائی کے معیار اور تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب کی مرکزی شاہراہوں، گلیوں اور محلوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ غفلت کی کوئی گنجائش نہ رہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ ‘ستھرا پنجاب پروگرام’ کے تحت پائیدار اور کامل ماحول دوست اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ”پنجاب کو صاف، سرسبز اور اہل پنجاب کو صحت مند بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کچرے کی جدید تکنیک کے ذریعے ری سائیکلنگ، سائنس پر مبنی ویسٹ مینجمنٹ اور پبلک مقامات کی مستقل صفائی کے لیے ٹھوس اور مؤثر اہتمام کیا جا رہا ہے ۔اپنے پیغام کے اختتام پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صاف پاکستان ہی اصل میں صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہے ۔ انہوں نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ کوڑا کرکٹ کو صحیح جگہ ٹھکانے لگانے کے مناسب طریقے اپنائیں، پلاسٹک کے استعمال سے مکمل طور پر گریز کریں