Advertisements

‪ ستھرا پنجاب کے ڈائریکٹر مینجمنٹ قاسم گل کا دورہ احمد پور شرقیہ دورہ میونسپل کمیٹی میں اجلاس شہریوں کی شکایات سنیں

Suthra Punjab Director of Management Qasim Gul Visits Ahmedpur East, Holds Meeting at Municipal Committee and Hears Citizens’ Complaints
Advertisements

عوام کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے درپیش مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے اہم مقامات پر کیو آر کوڈز نصب کیے جائیں گے


احمد پور شرقیہ: ستھرا پنجاب ضلع بہاولپور کے ڈائریکٹر مینجمنٹ قاسم گل نے احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا میونسپل کمیٹی میں اہم اجلاس شہریوں کی شکایات سنیں مسائل کے حل کے لیے اہم مشاورت اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب عوامی شکایات کے ازالے کے لیے اہم مقامات پر کیو آر کوڈز نصب کرے گا عوام کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے درپیش مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کے لیے اہم مقامات پر کیو آر کوڈز نصب کیے جائیں گے جنہیں اسکین کرکے شہری اپنی شکایات اور مسائل متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں گے

Advertisements

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ستھرا پنجاب کی جانب سے شہر محلوں اور گلیوں کو صاف رکھنے کے لیے گھروں پلازوں فیکٹریوں دکانوں سے نکلنے والا کچرے کو ویسٹ کرنے کے لیے ماہانہ کی بنیاد پر گھر گھر سے وصولی کی مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے جو کہ ہر گھر کو پرچی فراہم کی جائے گی اور اس پرچی کے عوض وہ ماہانہ بل ادا کریں گے قاسم گل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شہر اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر کوڑے دان رکھے جاہیں گے اور ہفتے میں دو مرتبہ دیہی علاقوں میں صفائی کرائی جائے گی تاکہ ارد گرد کا ماحول صاف رہ سکے –

پاکستان مسلم لیگ ن کہ ضلعی سوشل میڈیا کے کوارڈنیٹر چوہدری سردار احمد نے قاسم گل کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ستھرا پنجاب پروگرام ایک بہتر فیصلہ ہے جس سے شہر اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی جیسا نظام بہتر ہوا ہے اس موقع پر ستھرا پنجاب پروگرام کے تحصیل مینیجر سہیل منظور خان اور سوشل میڈیا ایکٹیویٹ عون محمد بخاری بھی موجود تھے