Advertisements

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کا ملتان کا سر پرائز وزٹ ،افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا

Surprise visit of Director General Anti-Corruption Punjab Sohail Zafar Chatta
Advertisements

ملتان: ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب کا سرپرائز وزٹ۔آفسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔فوری طور پر مقدمات کا میرٹ پر فیصلہ جات کرنے کی ہدایت ۔تفصیل کے مطابق سہیل ظفر چھٹہ ڈائریکٹرجنرل انٹی کرپشن ملتان ریجن نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا انہوں نے انسپکشن کے دوران افسران کی كارگزاری کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل انٹی کرپشن پنجاب نے قلیل مدت کی تعیناتی کے دران پچھلے کئی سال سے پینڈنگ مقدمات انکوائریز اور شکایات جن کے فیصلہ جات نہ ہوۓ تھے ان کو ریکارڈ مدت کے اندر میرٹ پر فیصلہ کرنے پر ڈائریکٹر ملتان ملک راشد نعمت کھوکھر کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور مزید لگن اور محنت سے کام کرنے کی تلقین کی ملک راشد نعمت کھوکھر ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان نے کم عرصہ کے دوران 1100 سے زائد شکایات 130 سے زائد انکوائریز اور 30 سے زائد مقدمات کے میرٹ پر فیصلے کیے۔اس طرح دیگر تمام ریجن ہائے کی نسبت ملتان کی کارکردگی ملک نعمت راشد کھوکھر ریجنل ڈائریکٹرکی لگن اور محنت کی وجہ سے نمایاں رہی۔
مزید براں سہیل ظفر چھٹہ نے بعد از انسپکشن تمام افسران کو کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں اور 15 عدد مزید نئے مقدمات درج کر کے کرپٹ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر کے فوری گرفتاریوں کے احکامات بھی جاری کیے۔اس موقع پر انٹی کرپشن محکمہ کے تمام افیسر بھی موجود تھے