ڈاکٹر سرجن اعجاز الحق نے فری سکریننگ کیمپ میں87 مریضوں کا معائنہ کیا
محکمہ صحت اور نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے اشتراک سے موضع کوٹلہ شیخاں کی بستی نمبردار میں فری سکریننگ کیمپ
سکریننگ کیمپ کا اہتمام کمیونٹی ہیلتھ افیسر حافظ محمود نے انٹرنیشنل این جی او مرسی اور گرین سٹار کے تعاون سے کیا
احمد پور شرقیہ (نامہ نگار )محکمہ صحت اور نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے اشتراک سے انٹرنیشنل این جی او مرسی اور گرین سٹار کے تعاون سے احمد پور شرقیہ کے نواہی موضع کوٹلہ شیخاں کی بستی نمبردار میں فری سکریننگ کیمپ لگایا گیا جس کا اہتمام کمیونٹی ہیلتھ افیسر حافظ محمود نے کیا اس موقع پر سابق میڈیکل سپریڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر سرجن اعجاز الحق نے 87 مریضوں کا معائنہ کیا جس میں 53 مریضوں کے مکمل سکریننگ ٹیسٹ کیے گئے اور ان کے مفت ڈیجیٹل ایکس رے کرائے گئے اس علاقے میں پانچ ٹی بی کے کیسز بھی رجسٹرڈ کیے گئے ہیں ۔اس موقع پر مختلف علاقوں کے عوام اور کمیونٹی کو لیکچر بھی دیا گیا جس میں بتایا گیا کہ دو ہفتے سے زائد کھانسی کا نہ جانا بلغم میں خون کاانا رات کو پسینہ انا اور اس قسم کے دیگر علامات تپ دق کے مرض کی نشانیاں ہیں اس سلسلے میں فوری طور پر احتیاطی تدابیر کرانی ضروری ہیں جبکہ باقاعدہ علاج کرنا ضروری ہے ٹی بی ایک جان لیوا مرض ہے جس کے خاتمے کے لیے نیشنل ٹی وی کنٹرول پروگرام مقامی سماجی اداروں اور محکمہ صحت کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنالوجی سے لیس موبائل ایکس رے پلانٹ کے ذریعے عوام کی خدمت کا عمل جاری کیا گیا ہے اس موقع پر اہلیان علاقہ نے کمیونٹی ہیلتھ افیسر حافظ محمود میڈیکل افیسر ڈاکٹر اعجاز الحق اور تمام ارگنائزر کا شکریہ ادا کیا