Advertisements

سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو؛ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے حکومت اور اپوزیشن کے دو دو نام فائنل

Parliament Pakistan
Advertisements

قومی اسمبلی سے حکومت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی سے اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔

 سینیٹ سے مسلم لیگ ن کے عرفان صدیقی اور اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوں گے

Advertisements


اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے تحت سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے حکومت اور اپوزیشن کے دو دو نام فائنل ہوگئے۔  قومی اسمبلی سے حکومت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری  کا نام جوڈیشل کمیشن کیلیے سامنے آگیا  ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن میں قومی اسمبلی سے اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔  سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر کل نام اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کریں گے۔   دوسری جانب سینیٹ سے مسلم لیگ ن کے عرفان صدیقی اور اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر شبلی فراز جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہوں گے۔  آرٹیکل 175 اے کے تحت 13رکنی سپریم جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کی جائے گی، سپریم جوڈیشل کمیشن آئینی بینچز کی تشکیل اور سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کرے گا۔